مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت سے مستعفی ہونے اورحکمراں جماعت مسلم لیگ نون کو چھوڑنے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ نون کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا جو بھی فیصلہ کیا حلقے کی عوام سے مشاورت کی، میرے بڑے سیاسی فیصلے کو عوام کی تائید حاصل ہوتی ہے، آئندہ سیاست پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی سے کرونگا، حلقہ کی عوام نے فری ہینڈ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بڑا فیصلہ کیا اپنے حلقے کی عوام سے فیصلہ لیا اور تائید کرائی کیونکہ میری سیاسی طاقت کا سرچشمہ میرے حلقہ کی عوام ہیں جنہوں نے مجھے بارہا قومی اسمبلی میں ووٹ دے کر بھیجا اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام کی رائے کو اہمیت دی ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت سے مستعفی ہونے اورحکمراں جماعت مسلم لیگ نون کو چھوڑنے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ نون کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1879052
آپ کا تبصرہ