21 اگست، 2015، 12:35 AM

یونان کے وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

یونان کے وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

یونان کے وزیراعظم ایلکس تسیپراس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے اور یونان میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان کے وزیراعظم ایلکس تسیپراس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے اور یونان میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔یونان کے وزیر اعظم نے کہا کہ  میں جلد صدر سے ملاقات کرکے انہیں اپنا اور اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کروں گا۔یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب حکمران جماعت کو اپنی صفوں کے اندر کفایت شعاری کے اقدامات پر بغاوت کا سامنا ہے۔کفایت شعاری کے یہ اقدامات تین سالہ مدت کے 86 ارب یوروز کے نئے بین الاقوامی بیل آﺅٹ کے لیے اپنائے گئے تھے ۔اس سے قبل حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مستعفی وزیراعظم نے اس اعلان سے قبل عام انتخابات بیس ستمبر کو کرانے کی تجویز دی تھی۔ یونان اس وقت مالی بحران سے دوچار ہے۔

News ID 1857541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha