13 اگست، 2015، 11:06 PM

ہندوستان اور فرانس کا معاہدہ مشکلات کا شکار

ہندوستان اور فرانس کا معاہدہ مشکلات کا شکار

ہندوستان اور فرانس کے درمیان 36 رافیل طیاروں کی خرید وفروخت کا معاہدہ مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان 36 رافیل طیاروں کی خرید وفروخت کا معاہدہ مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔  ہندوستانی وزارت دفاع کے دو سینئر افسران کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک طیاروں کی قیمت مقرر کرنے پر کشمکش کا شکار ہیں اور ان تمام شرائط پر بھی جن کے تحت طیارہ ساز کمپنی ڈیزلٹ ایوی ایشن ہندوستان سے اربوں ڈالر کا معاہدہ کرے گی۔ جنگی طیاروں کے معاہدے میں تاخیر کی وجہ سے ہندوستانی ایئر فورسز مسائل سے دو چار ہوسکتی ہے۔ ہندوستان فوجی حکام نے خطے میں دفاعی صلاحیت میں بہت بڑا فرق آنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سے فضائی مقابلہ کرنے کے لئے نئے مغربی طیاروں کی فوری ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال اپریل کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس کے دورے کے موقع پر فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندے کے ہمراہ حکومتی سطح پر رافیل جنگی طیارے خریدنے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1857350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha