28 جولائی، 2016، 7:00 PM

ہندوستان کا امریکہ سے 4 جاسوس طیارے خریدنے کا معاہدہ

ہندوستان کا امریکہ سے 4 جاسوس طیارے خریدنے کا معاہدہ

ہندوستان نے امریکی کمپنی سے چار جاسوس طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ، ان طیاروں کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  نے امریکی کمپنی سے چار جاسوس طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ، ان طیاروں کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مودی سرکار نے ہندوستانی بحریہ کے لیے چار نئے جاسوس طیارے پی8 آئی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے ایک معاہدے طے پایا ہے ۔
ہندوستانی  وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق ان طیاروں کو خریدنے کا مقصد بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے ۔ ہندوستانی بحریہ کو پہلے ہی اس قسم کے آٹھ جاسوس طیاروں کی مدد حاصل ہے ۔
ذرائع کے مطابق ان طیاروں کی قیمت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے اور یہ آئندہ تین برسوں میں ہندوستان کو فراہم کردیے جائیں گے ۔

News ID 1865816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha