مہر خبررساں ایجنسی نے السفیر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف علاقائی ممالک کے دورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور لبنان کے وزير اعظم تمام سلام سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ ظریف نے بیروت پہنچنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقہ میں پائدار امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں لبنانی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں لبنان کے وزير اعظم تمام سلام کے کردار کی تعریف کی۔ ظریف نے لبنانی وزير اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ آج لبنان سے شام کے دورے پر روانہ ہوجائیں گےجہاں وہ شام کے وزیر خارجہ ولید معلم اور شام کے صدر بشار اسد سے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال اور گفتگو کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف علاقائی ممالک کے دورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور لبنان کے وزير اعظم تمام سلام سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
News ID 1857320
آپ کا تبصرہ