مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے لیبیا کے شہر سرت پر قبضہ کرلیا ہے۔
لیبیا کی عبوری حکومت کے ترجمان حاتم العریبی نے لیبیا میں داعش کی وسیع سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے سرت پر قبضہ کرلیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس شہر میں لوگوں کو سخت اور دشوار شرائط کا سامنا ہے۔ العریبی نے کہا کہ لوگ داعش سے ناراض ہیں لیکن ان کے پاس داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے وسائل نہیں ہیں۔
آپ کا تبصرہ