17 جولائی، 2015، 3:36 PM

نماز عید فطر رہبر معظم کی امامت میں ادا کی جائے گی

نماز عید فطر رہبر معظم کی امامت میں ادا کی جائے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل بروز سنیچر بوقت آٹھ بجے صبح نماز عید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں  کل بروز سنیچر بوقت آٹھ  بجے صبح نماز عید فطر مصلی تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق مصلی تہران کے تمام دروازے صبح کی اذان کے بعد نمازیوں کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔ عید کا پروگرام صبح سات بجے قرآن مجید کی تلاوت سے شروع ہوجائے گا۔

News ID 1856681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha