مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ملک بھر کے بعض شعراء اور ادباء کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: انقلابی اشعار کوملک میں عدالت،اتحاداور پیشرفت کی خدمت میں ہونا چاہیے۔ اس ملاقات میں ہندوستان ، پاکستان ، افغانستان، آذربائیجان کے بعض شعراء بھی موجود تھے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: شعراء کے دوش پر سنگین اور اہم ذمہ داری ہے اور وہ اشعار کے ذریعہ باطل کی مسموم اور مذموم کوششوں کو ناکام بنانے اور عوام کے ذہن کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے باطل محاذ کے خلاف انقلابی شعراء کی استقامت اور پائداری پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: اگر شاعر حق و باطل کے معرکے میں غیر جانبدار رہے تو گویا اس نے اپنی ایک عظيم صلاحیت کو ضائع اور برباد کردیا ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا: شعراء کو معاشرے کے اندر اخلاقیات اور اسلامی ہدایات کے سلسلے میں اپنے اہم نقش کو ایفا کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ملک بھر کے بعض شعراء اور ادباء کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: انقلابی اشعار کوملک میں عدالت،اتحاداور پیشرفت کی خدمت میں ہونا چاہیے۔
News ID 1856296
آپ کا تبصرہ