17 جولائی، 2015، 12:45 AM

برطانوی وزير اعظم کا صدر روحانی کو ٹیلیفون

برطانوی وزير اعظم کا صدر روحانی کو ٹیلیفون

برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلیفون کرکے ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ عنقریب تہران میں اپنا سفارتخانہ کھول دےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلیفون کرکے ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ عنقریب تہران میں اپنا سفارتخانہ کھول دےگا۔ برطانوی وزیر اعظم نے اس گفتگو میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر بھی تاکید کی ہے۔اس سے قبل برطانوی وزیر خارجہ فلیپ ہامونڈ نے بھی تہران میں برطانوی سفارتخانہ کھولنے پر تاکید کی تھی۔ برطانیہ نے 4 سال قبل اس وقت اپنا سفارتخانہ تہران میں بند کردیا تھا جب تہران میں مظاہرین نے برطانیہ کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران سفارتخانہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔

News ID 1856669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha