مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری میں پھوک لیان سیکٹر پرایکدوسرے کے ٹھکانوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کے پھوک لیان سیکٹر پر واقع سرحدی دیہات کو نشانہ بنایا ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ہندوستانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا جبکہ پاکستانی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کرکے ہندوستانی توپوں کو خاموش کردیا۔
ہندوستانی اور پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری میں پھوک لیان سیکٹر پرایکدوسرے کے ٹھکانوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔
News ID 1856634
آپ کا تبصرہ