15 جولائی، 2015، 1:13 AM

رہبر معظم کا مذاکراتی ٹیم کی مجاہدت اور صادقانہ کوششوں پر شکریہ

رہبر معظم کا مذاکراتی ٹیم کی مجاہدت اور صادقانہ کوششوں پر شکریہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی پر ایران کی مذاکراتی ٹیم کی مجاہدت اور صادقانہ کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں  گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی پر ایران کی مذاکراتی ٹیم کی مجاہدت اور صادقانہ کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات ميں فرمایا: معنوی، فکری اور روحی پشتپناہی تمام مشکلات کا اصلی حل ہے اور حضرت علی (ع)  کی کتاب نہج البلاغہ میں غور و فکر سے ایسی پشتپناہی حاصل  کی جاسکتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مالک اشتر کے نام حضرت علی علیہ السلام کے خط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حضرت علی (ع) نے اس خط میں عوام کی نسبت اسلامی حکام کے فرائض اور ذمہ داریوں کی طرف واضح اشارہ فرمایا ہے اور تقوی و پرہیزگاری اور عوام کی خدمت حکام کی اہم ذمہ داری قراردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حضرت علی (ع) نے اس خط میں دل کی گہرائی سےعوام کے ساتھ  محبت پر تاکید کی ہےاور عوام کی لغزشوں اور کوتاہیوں کو معاف کرنے پر زوردیاہے۔

اس ملاقات میں صدر حسن روحانی نے مہنگائی پر کنٹرول اور مالی مشکلات کو دور کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حکومت عوام کی مشکلات حل کرنے کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگی۔صدر حسن روحانی نے ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں رہبر معظم کی ہدایات اور راہنمائی پر بھی شکریہ ادا کیا۔

News ID 1856624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha