مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف کی جانب سے دی جانے والی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی ہے۔ یہ دورہ آئندہ سال کیا جائے گا۔ شانگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر روس کے شہر اوفا کے کانگریس ہال میں وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً 50 منٹ جاری رہی جس کے بعد دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے خطے میں ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام متنازع امور پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف کی جانب سے دی جانے والی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی ہے یہ دورہ آئندہ سال کیا جائے گا۔
News ID 1856513
آپ کا تبصرہ