25 دسمبر، 2015، 10:47 PM

نریندر مودی پاکستان کے مختصر دورے کے بعد دہلی پہنچ گئے

نریندر مودی پاکستان کے مختصر دورے کے بعد دہلی پہنچ گئے

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کے روز روس اور افغانستان کے دورے سے واپسی پر مختصر دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کے روز روس اور افغانستان کے دورے سے واپسی پر مختصر دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں. پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا اور دونوں وزرائے اعظم کی جانب سے امن عمل جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات میں عوام کے مفاد میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے اور باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں وزرائے اعظم نے کہا کہ امن عمل کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی ہے اس لیے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

News ID 1860572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha