مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جنگ اور تشدد کے باعث بے گھر اور ہجرت پر مجبور افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد دوسری جنگ عظیم کے دوران بے گھر افراد سے بھی زیادہ ہوچکی ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق اب دنیا میں ہر 122 میں سے ایک شخص یا تو پناہ گزین ہے یا اندرون ملک بے گھر یا پھر پناہ کی تلاش میں ہے۔ سال 2014 میں جنگ اور تشدد کے باعث اندرون ملک اور دیگر ممالک میں ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد 6 کروڑ تک پہنچ چکی ہے جو کہ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ ہے جبکہ ان میں سے 4 کروڑ کے قریب افراد تشدد اور خانہ جنگی کے باعث اپنے ہی ملک میں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں، یہ تعداد 2013ء کے مقابلے میں 80 لاکھ سے زائد ہے۔ یو این سی ایچ آرکی اس سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مہاجرین کی تعداد میں نصف سے زائد بچے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جنگ اور تشدد کے باعث بے گھر اور ہجرت پر مجبور افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد دوسری جنگ عظیم کے دوران بے گھر افراد سے بھی زیادہ ہوچکی ہے۔
News ID 1855977
آپ کا تبصرہ