10 نومبر، 2015، 4:48 PM

کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے جاسکتے ہیں، ورلڈ بینک

کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے جاسکتے ہیں، ورلڈ بینک

ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو 2030 تک، دنیا بھر میں مزید 10 کروڑ افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو 2030 تک، دنیا بھر میں مزید 10 کروڑ افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے اناج کی پیداوار میں کمی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث بیشتر ممالک میں غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر جن ممالک میں غربت میں اضافہ ہورہا ہے اُن میں پاکستان، سری لنکا، گوئٹے مالا، تاجسکتان اور یمن سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، تاہم مستقبل میں ان ممالک میں غربت کی شرح مختلف ہوگی۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان موسمیاتی تبدیلیوں سے، دنیا بھر میں 2030 تک اناج کی پیداوار میں 5 فیصد تک کمی آسکتی ہے، جو 2080 تک بڑھ کر 30 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتی ہوئی بیماریوں کی وجہ سے بھی غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جبکہ غریب ممالک گلوبل وارمنگ سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ جنوبی ایشیا اور افریقہ کا خطہ ان تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہورہا ہے، جہاں خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے غریب افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

 

News ID 1859470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha