7 جون، 2015، 7:28 PM

داعش کو افغانستان میں فروغ کا موقع نہیں ملےگا

داعش کو افغانستان میں فروغ کا موقع نہیں ملےگا

افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا ہے کہ داعش کو افغانستان میں فروغ کا موقع نہیں ملےگا کیونکہ اس کے عقائد افغانستان کے عوام کے عقائد سےبالکل الگ اور مختلف ہیں۔

کابل میں مہرنیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندے اور افغانستان کی اعلی امن کمیٹی کے رکن استاد اکبری نے کہا ہے کہ داعش کو افغانستان میں فروغ کا موقع نہیں ملےگا کیونکہ اس کے عقائد افغانستان کے عوام کے عقائد سےبالکل  الگ اور مختلف ہیں۔

اکبری نے طالبان کے ساتھ گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ غیر سرکاری بات چیت جاری ہے اور آیا یہ بات چیت سرکاری بات چیت میں بدل سکتی ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا اس نے کہا کہ فریقین اپنی برتری ثابت کرنے کے لئے ایکد وسرے پر جنگی دباؤ برقراررکھے ہوئے ہیں۔

News ID 1855665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha