مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہامریکی صدر باراک اوبامہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے فلسطین کے آزاد ریاست کے قیام سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حوالے سے اسرائیل پر اعتماد نہیں جبکہ فلسطینی معاملے کے حل میں خود امریکہ بھی بہت بڑی رکاوٹ ہے اور امریکہ اسراغيل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے معاملے پر اسرائیل عالمی برادری میں اپنی ساکھ کھورہا ہے، فلسطین میں قیام امن کے لئے اسرائیل کوعملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ فلسطین کے ساتھ امن نہیں چاہتے، فلسطین میں قیام امن کے حوالے سے ہم آج تک یورپین ممالک کے بیانات کو پس پشت ڈالتے رہے لیکن اگر اب اسرائیل نے معاملے کے حل کے لئے فلسطین کو اہم فریق نہ سمجھا تو پھر امریکہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی حمایت کے حوالے سے اپنے موقف میں تبدیلی پر غور کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
امریکی صدر باراک اوبامہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے فلسطین کے آزاد ریاست کے قیام سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حوالے سے اسرائیل پر اعتماد نہیں جبکہ فلسطینی معاملے کے حل میں خود امریکہ بھی بہت بڑی رکاوٹ ہے اور امریکہ اسراغيل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
News ID 1855538
آپ کا تبصرہ