سعودی عرب کے جلادوں کی بمباری میں یمن کی تاریخی مسجد شہید

مہر نیوز/ 10 مئی / 2015 ء : سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جلادوں کی تازہ بمباری میں یمن کے صوبہ صعدہ کی تاریخی مسجد شہید ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جلادوں کی تازہ بمباری میں یمن کے صوبہ صعدہ کی تاریخی مسجد شہید ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کے جنگی جہازوں کی صعدہ پر تازہ بمباری میں 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیارے وحشیانہ بمباری میں یمن کے اسلامی اور تاریخی آثار کو نشانہ بنارہے ہیں۔ سعودی جلادوں اور وہابیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی مسجد 290 ہجری قمری میں بنائی گئی تھی۔

News Code 1854905

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =