4 مئی، 2015، 11:26 AM

امریکہ

بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے

بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے

مہر نیوز/ 4 مئی / 2015 ء : امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے ہنگاموں میں کئی دکانوں کوبھی نذرآتش کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے ہنگاموں میں کئی دکانوں کوبھی نذرآتش کردیا گیا ہے۔ ادھر امریکی صدر اوبامہ نے بالٹی مور میں ہنگاموں کے ذمہ دارعناصر سے مجرموں کی طرح نمٹنے کا حکم جاری کردیا۔سیکڑوں مظاہرین نے سرکاری املاک کونقصان پہنچایا اوردرجنوں تجارتی مقامات کو لوٹ لیا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے گاڑیوں اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مظاہرین اورپولیس کے تصادم میں 15افسران زخمی بھی ہوئے۔ حکومت کی جانب سے ہنگاموں سے متاثرہ علاقے میں امدادی کام شروع کردیا ہے۔

News ID 1854596

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha