مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جب کہ فوج نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے حملہ جموں کے علاقہ سامبہ میں کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع سامبہ میں دو مسلح افراد نے جموں پٹھان کوٹ ہائی وے پر واقع فوجی چھاؤنی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے، فائرنگ کی زد میں آکر ایک مسافر زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد فوج اور پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ۔ ہندوستانی فوج نے حملے میں ملوث ایک شخص کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ضلع کٹھوعہ میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مہر نیوز/21 مارچ/ 2015 ء : ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جب کہ فوج نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے حملہ جموں کے علاقہ سامبہ میں کیا گیا ہے۔
News ID 1852131
آپ کا تبصرہ