24 دسمبر، 2014، 11:19 AM

ہندوستان

نئی دہلی میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے ایک خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

نئی دہلی میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے ایک خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

مہر نیوز/24 دسمبر/ 2014 ء : ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے بھرے بازار میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے ایک ڈاکٹرخاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیاہےجس سے عورت کا چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے بھرے بازار میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے ایک ڈاکٹرخاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیاہےجس سے عورت کا چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کے علاقے راجوڑی گارڈن میں ایک خاتون ڈاکٹر اپنی اسکوٹر پراسپتال جا رہی تھی کہ اچانک 2 موٹر سائیکل سواروں نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق  مارکیٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل ہونے والی ویڈیو کے مطابق 2 آدمی خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔خاتون مدد کے لیے پکارتی رہی مگر آس پاس موجود کسی شخص نے اسکی مدد نہیں کی ۔ متاثرہ خاتون کا آدھا چہرا جھلس گیا ہے جبکہ اس کا کہنا ہے کہ اسکی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ بھارت کے نیشنل کرائم بیورو کے مطابق 2010 سے 2012 کے دوران ملک میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے 225 واقعات رونما ہوئے اور ان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

News ID 1846760

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha