15 جولائی، 2017، 8:37 PM

لندن میں تیزاب پھینکنےکے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

لندن میں تیزاب پھینکنےکے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں تیزاب پھینکنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور ایک ہی رات میں تیزاب گردی کے پانچ واقعات رونما ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں تیزاب پھینکنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور ایک ہی رات میں تیزاب گردی کے پانچ واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب لندن کے مختلف علاقوں میں 70 منٹ کے دوران تیزاب سے حملے کے پانچ واقعات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اب چوریوں اور ڈکیتیوں کے لیے تیراب کو بطور ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔ برطانوی پولیس کے مطابق ان پانچ حملوں میں سے دو واقعات میں حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جبکہ دو واقعات میں حملہ آوروں نے جن لوگوں پر تیزاب پھینکا ان کی موٹرسائیکل لے کر بھی فرار ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک واقعے میں چوری کی کوشش کے دوران تیزاب پھینکا گیا۔ پولیس نے تیزاب گردی میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں ایک 16 اور ایک 15 سالہ نوجوان شامل ہے جبکہ 4 واقعات لندن کے مشرقی علاقے ہیکنی اور ایک واقعہ شمالی علاقے اسلنگٹن میں پیش آیا۔ پولیس دیگر زاویوں سے بھی ان واقعات کی تحقیقات میں مصروف ہے جبکہ ان حملوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔رواں برس مارچ میں لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کی جانب رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ لندن میں تیزاب گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ 2014 میں لندن میں مجموعی طور پر تیزاب سے حملے کے 166 واقعات رپورٹ کیے گئے تھے جبکہ 2015 میں ان کی تعداد بڑھ کر 261 اور 2016 میں 454 تک جاپہنچی تھی۔

News ID 1873891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha