16 نومبر، 2014، 6:50 PM

پاکستانی فوج کے سربراہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے

پاکستانی فوج کے سربراہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے

مہر نیوز/16 نومبر/ 2014 ء : پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف 7 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف 7 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایک ہفتے پرمحیط طویل دورے کے پہلے مرحلے میں وہ فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے جہاں وہ اعلیٰ فوجی حکام سے خطے کی صورتحال بالخصوص افغان مسئلے پر تنادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں پاک فوج کے سربراہ واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں وزیر دفاع چک ہیگل اوردیگر اعلیٰ دفاعی حکام سے ملیں گے۔ اپنے دورے کے دوران آرمی چیف امریکی صدر باراک اوباما کی قومی سلامتی کی مشیرسوزین رائس اور امریکی ارکان کانگریس سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار برسوں میں پاکستانی فوج کے کسی بھی سربراہ کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔

News ID 1844503

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha