مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے پولیس اور نیٹو سكیورٹی اہلكاروں كے قافلوں پر حملوں میں 22 افغان اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک جب کہ 8 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئےہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے سری پل میں گھات لگائےبیٹھے طالبان دہشت گردوں نے اچانک پولیس کی متعدد گاڑیوں پر بموں اور راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 22 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جبکہ شدت پسند 7 اہلکاروں کو اغوا کرکے بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔دوسرے حملے میں دارالحکومت کابل کے قریب طالبان نے نیٹو سیکیورٹی اہلکاروں کے قافلے کو نشانہ بنایا اور خودکش کار بمبار نے قافلے کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں ایک شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان
افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 22 اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک
مہر نیوز/13 اکتوبر/ 2014 ء :افغانستان میں طالبان کے پولیس اور نیٹو سكیورٹی اہلكاروں كے قافلوں پر حملوں میں 22 افغان اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک جب کہ 8 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1842219
آپ کا تبصرہ