مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت حارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کی اس رپورٹ کو سیاسی قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے جس میں ایران سے متعلق انسانی حقوق کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ایران نے اقوام متحدہ کے موجودہ سکریٹری جنرل کو اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے کمزور سکریٹری جنرل قراردیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے دنیا بھر میں امریکہ کی جارحانہ کارروائیوں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں ۔ ایران کے مطابق بحرین ، افغانستان، پاکستان، یمن ، عراق اور دنیا کےدیگر خطوں میں امریکہ یا اس کے حامی حکمراں انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہے ہیں اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل امریکہ اور اس کے ساتھیوں کے بھیانک جرائم پر اپنی آنکھیں بند کئے ہیں جس پر ایران کو سخت افسوس ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران دنیا میں انسانی حقوق کی حفاظت سب سے بڑا علمبردار ہے اور ایران کو اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر مجرموں کے درمیان اور انسانی حقوق کے درمیان اچھی آشنائی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکیرٹری جنرل کو غیر جانبدار رہنا چاہیے اور امریکہ و مغربی طقاتوں کا ترجمان نہیں بننا چاہیے۔
مرضیہ افخم
ایران نے انسانی حقوق کے بارے میں بان کی مون کی رپورٹ کو مسترد کردیا
مہر نیوز/ 13 مارچ / 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت حارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کی اس رپورٹ کو سیاسی قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے جس میں ایران سے متعلق انسانی حقوق کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ایران نے اقوام متحدہ کے موجودہ سکریٹری جنرل کو اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے کمزور سکریٹری جنرل قراردیا ہے۔
News ID 1834204
آپ کا تبصرہ