مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینکےعلاقےغزہ پٹی میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے پیشِ نظر 5000 افراد کو اپنے گھروں سے منتقل کر کے محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے کچھ اہلکاروں نے عزہ پٹی کے شمالی حصے کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ موسمِ سرما کے طوفان الیکسا کی وجہ سے غربِ اردن اور اسرائیل کے کچھ علاقوں میں شدید برف باری بھی ہوئی ہے۔غیر معمولی حد کی سردی کی وجہ سے خطے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ غزہ پٹی میں حماس کی حکومت کے مطابق گذشتہ چار روز کی شدید بارشوں کے بعد ہزاروں افراد کو سکولوں اور دیگر عبوری پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مہر نیوز/15 دسمبر /2013ء: فلسطین کےعلاقےغزہ پٹی میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے پیشِ نظر 5000 افراد کو اپنے گھروں سے منتقل کر کے محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔
News ID 1831316
آپ کا تبصرہ