27 ستمبر، 2013، 12:39 PM

بان کی مون

بان کی مون کا مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قراردینے کا مطالبہ

بان کی مون کا مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قراردینے کا مطالبہ

مہر نیوز/ 27 ستمبر/2013ء: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل کا نام لئے بغیر مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قراردینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل کا نام لئے بغیر مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قراردینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بان کی مون نے ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک پر بھی زوردیا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ ملکر جوہری ہتھیاروں کے خامتہ کے سلسلے میں سنجیدہ اقدام عمل میں لائيں ۔ بان کی مون نے کہا کہ آج مشرق وسطی کو ایٹمی تھیاروں اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھاروں سے پاک کرنے کی کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام حکومتوں کو عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے چاہییں ۔

News ID 1828411

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha