مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیو یارک کے لا گارڈیا ایئر پورٹ پر ایک مسافر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے،واقعہ میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ ساوٴتھ ویسٹ ایر لائن کا مسافر بردار جیٹ، نیش ویل سے روانہ ہوا تھا۔ نیو یارک میں لینڈنگ کے دوران اس کے اگلے ٹائر ٹوٹ گئے، اور اس کا اگلا حصہ زمین پر آ لگا۔تاہم ایمرجنسی دروازوں سے تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ حادثے کے بعد لا گارڈیا ایر پورٹ پروازوں کی آمد و رفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
مہر نیوز/23جولائی/2013ء: امریکہ کے شہر نیو یارک کے لا گارڈیا ایئر پورٹ پر ایک مسافر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے،واقعہ میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
News ID 1825353
آپ کا تبصرہ