18 جون، 2013، 6:47 PM

ایرانی فٹبال ٹیم

ایران کی قومی فٹبال ٹیم عالمی مقابلوں میں پہنچ گئی

ایران کی قومی فٹبال ٹیم عالمی مقابلوں میں پہنچ گئی

مہر نیوز/18 جون /2013ء: جنوبی کوریا میں عالمی فٹبال مقابلے میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے جنوبی کوریا کی قومی ٹیم کو ایک - صفر سے ہرا کر برازیل میں 2014 ء کے عالمی فٹبال مقابلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں عالمی فٹبال مقابلے میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے جنوبی کوریا کی قومی ٹیم  کو ایک - صفر سے ہرا کر برازیل میں 2014 ء کے عالمی فٹبال مقابلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقبلہ کافی دلچسپ رہا پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی لیکن دوسرے ہاف کے 59 ویں منٹ میں ایران کے کھلاڑی رضا قوچانی نژاد نے جنوبی کوریا کے دروازے میں گول کر دیا جس کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم نے ایران کے دروازے پر بھر پور حملے شروع کر دیئے لیکن ایرانی کھلاڑيوں نے اپنے دروازے کا بھر پور اور مکمل طور پر دفاع کیا ۔ اور اس طرح ایرانی ٹیم  2014 میں برازیل میں ہونے والے عالمی فٹبال مقابلوں میں پنہچ گئی ہے۔

News ID 1823696

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha