28 جنوری، 2013، 11:15 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے موافقت

رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے موافقت

مہر نیوز-28 جنوری 2013ء:رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 34ویں برسی اورختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے 298 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے موافقت کی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 34ویں برسی اورختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سےعام عدالتوں اور فوجی و انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے  298  قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی برسی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تحریر کیا کہ متعلقہ کمیشن نے 298 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط  تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کو منظور کرلیا۔

News ID 1803091

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha