مہر خبررسان ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران ، قم، اور مشہد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج 28 صفر کو رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانگدازرحلت اور حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوس عزا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے گئے اس موقع پر عزاداروں نے سینہ زنی اور گریہ و ماتم کیا۔علماء اور ذاکرین نے پیغمبر اسلام کے اخلاق ، سیرت اور شان و منزلت اور حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے بارے میں تاریخی حقائق عوام کے سامنے پیش کئے ۔پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ اسلام کی شادت کی مناسبت سے عراق ۔ شام، پاکستان ،ہندوستان ، بحرین، لبنان ، مصر اور سعودی عرب میں بھی مجالس عزا اور جلوس کا اہتمام کیا گیا۔
ایران میں پیغمبر اسلام کی رحلت اور امام حسن مجتبی کی شہادت مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی
مہر نیوز-11 جنوری 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران اور عالم اسلام میں آج رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور ان کے سبط اکبرحضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوس عزا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے گئے اس موقع پر عزاداروں نے سوگواری ،سینہ زنی اور گریہ و ماتم کیا۔
News ID 1788776
آپ کا تبصرہ