مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کے آبادی کے لحاظ سے آٹھ بڑے اسلامی ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کے سربراہان مملکت و حکومت کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔ نائیجیریا کے صدر نے اجلاس کا اففتاح کیا اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ڈی ایٹ سمٹ کے شرکا کا خیر مقدم کیا۔ تنظیم کی سربراہی اب پاکستان کو سونپ دی گئی ہے۔ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد، انڈونیشیا کے صدر سسیلو یودھویونو بیمبینگ، نائیجیریا گڈ لک جوناتھن ، ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوگان، ملائیشیا کے نائب وزیراعظم اور بنگلادیش کے وزیراعظم کے مشیر شرکت کر رہے ہیں۔ ڈی ایٹ کے کمیشن کا اجلاس انیس اور بیس نومبر کو ہوا، اکیس نومبر کو وزراء خارجہ نے اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی اور آج سربراہان مملکت اور حکومت ڈیکلیئریشن کی منظوری دیں گے۔ حکام کے مطابق ایک ارب آبادی والے ان آٹھ ممالک میں سنہ دو ہزار اٹھارہ تک باہمی تجارتی حجم کو پانچ سو ارب ڈالر کرنا ہے۔ ڈی ایٹ میں مصر، ایران، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائشیا، نائیجیریا، ترکی اور پاکستان شامل ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران سے روانہ ہونے سے قبل مہر آباد ایرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات اور مکمل ہم آہنگی اور اسی طرح مشترکہ لائحہ عمل تیار کئے جانے کی ضرورت کے پیش نظر اسلام آباد میں ڈی-8 کا سربراہی اجلاس، قابل ذکر اہمیت کا حامل ہے ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد اجلاس میں تعاون کے فروغ کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
مہر نیوز/ 22 نومبر/ 2012ء: دنیا کے آبادی کے لحاظ سے آٹھ بڑے اسلامی ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کے سربراہان مملکت و حکومت کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔
News ID 1750400
آپ کا تبصرہ