مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان ميں ماہرين نے خبردار کيا ہے کہ اس بارگزشتہ سال جيسي شدت کا زلزلہ آنے کي صورت ميں 34 ميٹر اونچي لہر اٹھ سکتي ہے جو پہلے زيادہ تباہ کن ثابت ہوگي. جاپان کي حکومت کي جانب سے تحقيق کرنے والے ماہرين نے پيش گوئي کي ہے کہ اس بار اگر نو کي شدت کا زلزلہ آيا تو ايسا سونامي آئے گا جس کي لہر چونتيس ميٹر اونچي ہوگي، جس سے پيسيفک ساحلي علاقوں ميں بڑے پيمانے پر تباہي آئے گي.گزشتہ سال مارچ ميں آنے والے سونامي ميں چودہ ميٹر اونچي لہر اٹھي تھي جو شمال مشرقي ساحل پر تباہي کا سبب بني تھي. اس سونامي سے انيس ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے.
مہر نیوز- 2 اپریل 2012ء: جاپان ميں ماہرين نے خبردار کيا ہے کہ اس بارگزشتہ سال جيسي شدت کا زلزلہ آنے کي صورت ميں 34 ميٹر اونچي لہر اٹھ سکتي ہے جو پہلے زيادہ تباہ کن ثابت ہوگي.
News ID 1567319
آپ کا تبصرہ