مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی سربراہان کے ہنگامی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نےکہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کسی بھی بین الاقوامی قانون کی پابند نہیں ہے اور اس نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو ایک بڑی جیل میں بند کررکھا ہے لاریجانی نے اجلاس میں غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے 11 تجاویز پیش کی ہیں ۔ لاریجانی نے فلسطین کے معاملے پر ہنگامی اجلاس بلانے پر شام کے حکام کا شکریہ ادا کیا ۔ لاریجانی نے اپنی 11 تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو پہلے مرحلے میں اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی ، تجارتی اور اقتصادی روابط کو ختم کردینا چاہیے انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سمندری حدود میں اسرائیل کے بحری جہازوں کی رفت و آمد پر پابندی عائد کرنی چاہیے اور اسلامی ممالک کی فضائی حدود کو بھی اسرائیل پر ممنوع قراردے دینا چاہیے انھوں نے کہا کہ اگر اسلامی اور عربی ممالک عزم و ہمت کا ثبوت دیں تو فلسطینیوں کے آلام کچھ ہی دنوں میں دور ہوسکتے ہیں۔ لاریجانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض عربی ممالک امریکہ اور صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون کرکے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔
لاریجانی
اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے 11 تجاویز پیش کی ہیں
شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی سربراہان کے ہنگامی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نےکہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کسی بھی بین الاقوامی قانون کی پابند نہیں ہے اور اس نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو ایک بڑی جیل میں بند کررکھا ہے لاریجانی نے اجلاس میں غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے 11 تجاویز پیش کی ہیں ۔
News ID 1109971
آپ کا تبصرہ