26 فروری، 2010، 11:09 AM

پاکستان

چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران چار شدت پسند ہلاک

چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران چار شدت پسند ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار طالبان شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار طالبان شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق چارسدہ کے قریب عمرزئی کے علاقے نشان آباد میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر چھاپا مارا تو وہاں موجود افراد نے فائرنگ شروع کردی۔جوابی فائرنگ میں چار شدت پسند مارے گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے گھر سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔فائرنگ کے تبادلے میں گھر میں موجود ایک خاتون اور چار اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے چاروں شدت پسندوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچادی گئی ہیں۔

 

News ID 1041371

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha