مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاورمیں رنگ روڈ پر نیٹو افواج کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیاجس کے باعث آئل ٹینکر دھماکے سے تباہ ہوگیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آئل ٹینکر پر حملہ کیا، جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت زیادہ تھی تاہم بروقت کارروائی کے باعث قریبی آبادی کو بچا لیا گیا ہے۔ پولیس نے قریبی آبادی میں نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ