22 جنوری، 2010، 4:16 PM

وال اسٹریٹ جرنل

امریکہ دنیا میں جنگ پسند اور جنگ طلب ملک ہے

امریکہ دنیا میں جنگ پسند اور جنگ طلب ملک ہے

امریکہ دنیا میں جنگ طلب و جنگ پسند ملک کے نام سے جانا جاتا ہے جس کے ایک لاکھ سے زيادہ فوجی عراق اور ستر ہزار سے ایک لاکھ تک افغانستان میں ہیں امریکہ کے جارحانہ عزآئم کے پیش نظر دنیا میں امریکہ کی ساکھ کو زبردست دھچکہ لگا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ دنیا میں جنگ طلب ملک کے نام سے جانا جاتا ہے جس کے ایک لاکھ سے زيادہ فوجی عراق اور ستر ہزار سے ایک لاکھ تک افغانستان میں ہیں امریکہ کے جارحانہ عزآئم کے پیش نظر دنیا میں امریکہ کی ساکھ کو زبردست دھچکہ لگا ہے یورپ میں80 ہزار، مشرقی ایشاء میں70 ہزار اورشمالی افریقا میں 12 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ امریکہ نے2008 میں پاکستان پر 36 اور 2009 میں 53 ڈرونز حملے کیے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی قوم سرکاری و غیر سرکاری طور پر رونالڈ ریگن، جارج ایچ ڈبلیو بش، بل کلنٹن اور جارج بش جیسے صدور کے دور صدارت میں دس بار جنگی حالت میں رہ چکی ہے۔ کئی حلقوں میں یہ بات تسلیم کر لی گئی ہے کہ امریکہ دہشت گردی اور دوسرے تشدد کے طریقوں کی آڑ میں سفارت کاری کے بجائے فوجی طاقت پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ امریکہ اپنے دفاع پر عام طور پر ہر سال 500 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے۔ اگر عراق اور افغانستان کی جنگ کے اخراجات بھی شامل کر لیے جائیں تو یہ رقم 600 ارب ڈالر سے تجاوز کرجاتی ہے۔

 

News ID 1021663

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha