4 جنوری، 2010، 2:30 PM

احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر تاجکستان پہنچ گئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر تاجکستان پہنچ گئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی صدر احمدی نژاد کا دوشنبہ میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے والہانہ استقبال کیاہے سرکاری استقبال کے بعد دونوں ممالک کے صدور نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔ تاجکستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ صدر احمدی نژاد کے تاجکستان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ، اقتصادی اور انرجی کے شعبوں میں فروغ دینے کے کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

 

News ID 1011212

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha