مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد پورے ملک میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
ایرانی میزائیلی حملوں کی نئی لہر میں مقبوضہ علاقوں، تل ابیب، عسقلان اور حیفہ کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی حکومت کے خلاف ایران کے میزائل حملے 3 روز قبل آپریشن وعدہ صادق3 کی شکل میں شروع ہوئے تھے اور ان حملوں کے دوران تل ابیب، حیفا اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر اہم علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
عبرانی زبان کے میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائلوں نے حیفہ اور طبریہ کو نشانہ بنایا ہے۔
پورے مقبوضہ علاقوں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ