-
اسرائیل میں اب کوئی جگہ محفوظ نہیں رہے، اعلی ایرانی عہدیدار
اسرائیل پر ایرانی جوابی کارروائی کے بعد ایرانی اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل کا کوئی بھی مقام محفوظ نہیں ہے۔
-
ایرانی فضائیہ نے صیہونی دشمن کے دو F-35 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا
ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا: فضائیہ نے صیہونی دشمن کے دو F-35 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ہے۔
-
ایٹمی تنصیبات کو کوئی سنگین نقصان نہیں پہنچا، ایران
ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حملوں کے نتیجے میں جوہری تنصیبات کو سنگین نقصان نہیں پہنچا ہے۔
-
ایرانی فوج کے ہاتھوں دو صہیونی جہاز تباہ، ایک خاتون پائلٹ گرفتار
ایرانی فوج نے دو صہیونی حملہ اور طیاروں کو تباہ کرکے ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کیا ہے۔
-
عید غدیر کی شب وعدۂ صادق3 کا آغاز/سپاہ پاسداران کا صہیونی اہداف پر تباہ کن حملہ
یہ کارروائی شب عید سعید غدیر کے با برکت لمحات میں، "یا علی بن ابی طالبؑ" کے مقدس رمز کے ساتھ شروع کی گئی، جس میں مقبوضہ فلسطین میں صہیونی رژیم کے درجنوں اہم اہداف، فوجی مراکز اور ہوائی اڈے انتہائی درست نشانے پر حملے کی زد میں آئے۔
-
قم کے آسمان پر صیہونی ڈرون کا شکار
قم کے نائب گورنر اعلان کیا کہ شہر میں تعینات فضائی دفاعی فورسز نے ایک صیہونی ڈرون کو مار گرایا ہے
-
ایران کا اسرائیل پر تباہ کن جوابی حملہ/سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغے گئے
ایران نے صہیونی حکومت کے حملوں کے جواب میں سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
-
نطنز پر حملے کے نقصانات سطحی تھے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسلامی
ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ شہید احمدی روشن نیوکلیئر سائٹ (نطنز) پر حملے کے نتیجے میں جو نقصانات ہوئے،وہ سطحی تھے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
-
ایرانی مسلح افواج صہیونی غاصب حکومت کو بے بس اور ناتوان کردیں گی، رہبر معظم
رہبر معظم نے صہیونی حملوں کے حوالے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج پوری طاقت سے جواب دے کر اسرائیل کو بے بس کردیں گی۔
-
ایران کی درخواست پر، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج رات ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔
-
عنقریب صیہونی رژیم پر جہنم کے دروازے کھول دئے جائیں گے، جنرل پاکپور
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ خدا پر توکل کرتے ہوئے شہید کمانڈروں، سائنسدانوں اور شہریوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اور عنقرب سفاک رژیم پر جہنم کے دروازے کھول دئے جائیں گے۔
-
ایران پر شدید حملے کرے گا، ممکنہ نقصان کے لئے تیار ہیں، نیتن یاہو
نیتن یاہو نے کہا: ہم ایران پر حملے کے بعد ممکنہ نقصان کو کم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران ہم پر شدید حملے کرے گا۔
-
ایران کا اسرائیلی جارحیت پر دو ٹوک مؤقف، جواب قاطع اور یقینی ہوگا، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہا کہ ایران، اسرائیل کے حالیہ حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔
-
قرآن مجید سخت بحرانی حالات میں کیا رہنمائی فراہم کرتا ہے؟
ایسے حالات میں جب دشمن کھلم کھلا مسلمانوں کے خلاف صف آرا ہو جائے تو قرآن مجید کی رو سے غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔
-
قم، شہریوں کا صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ، فضا مرگ بر اسرائیل سے گونج اٹھی+ویڈیو
ایران کے مذہبی شہر قم کے انقلابی عوام نے نماز جمعہ کے بعد صیہونی رژیم کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
-
صہیونی حکومت کا فضائی حملہ،آیت اللہ سیستانی کی شدید مذمت
آیت اللہ سیستانی نے ایران پر صہیونی حکومت کے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
-
مصری وزیر خارجہ کا عراقچی کو ٹیلیفون، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
مصر کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
-
اردن کے وزیر خارجہ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اردن کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
-
ایران کا جوابی حملہ، سخت ایام درپیش ہیں، ترجمان صہیونی فوج
صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے جوابی حملے کے پیش نظر اسرائیل کو سخت ایام اور حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-
ایران نے کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، باخبر ذرائع
باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ ایران نے کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا ہے۔
-
شہداء کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے صہیونی حملے کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ اعلی فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کی شہادت کا صہیونی حکومت سے سخت انتقام لیا جائے گا۔
-
ایران کا اقوام متحدہ کو خط، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام ایک خط میں صہیونی رژیم کے ملک پر حملے کو "جارحیت" قرار دیتے ہوئے فوری طور پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔
-
سعودی وزیر خارجہ کا عراقچی کو ٹیلیفون، صیہونی جارحیت کی مذمت کی
صہیونی رژیم کے ایران پر جارحانہ حملوں کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران صیہونی جارحیت کی مذمت کی۔
-
شہید جنرل حاجی زادہ کے خون کا انتقام لیا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب نے فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے صہیونی حکومت سے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔
-
ایران پر حملہ علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستانی صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت
پاکستانی صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
-
ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں، شمالی کوریا
شمالی کوریا نے صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
-
ایرانی وزیرخارجہ کا ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط، صیہونی حملے کی مذمت کا مطالبہ کیا
صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے متعدد علاقوں پر جارحیت کے بعد، وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھ کر حملے کی مذمت کا مطالبہ کیا۔
-
ایرانی حکومت کا خصوصی اجلاس، صدر پزشکیان جلد ہی خطاب کریں گے
ایران پر اسرائیلی حکومت کے حملے کے بعد حکومتی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، صدر پزشکیان جلد عوام سے خطاب کریں گے۔
-
جنرل حاجی زادہ شہید ہوگئے
اسرائیلی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ شہید ہو گئے ہیں۔
-
لائیو اپڈیٹ؛
ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان میں مظاہرے شروع+ تصاویر، ویڈیو
ایران پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملے کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی مذمت کی اور امریکا کو بھی اس حملے میں ملوث ٹھہرایا۔