مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، مصر کے وزیر خارجہ عبد العطی نے اپنے ایرانی ہم منصب عراقچی سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے صیہونی حملوں کو بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
عبد العطی نے کہا کہ یہ اقدام علاقائی و بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے واضح خطرہ ہے۔
اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی جارحیت اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کھلا حملہ ہے، ایران اس حملے کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔
آپ کا تبصرہ