مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملے کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی مذمت کی اور امریکا کو بھی اس حملے میں ملوث ٹھہرایا۔
ایران پر اسرائیلی فضائی حملے کے خلاف بلتستان کے مختلف شہروں میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں شرکاء نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی مذمت کی۔
سکردو میں جامع مسجد سے یادگارِ شہداء تک نکالی گئی ریلی میں مقامی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، طلباء اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے "مرگ بر اسرائیل"، "مرگ بر امریکہ" کے نعرے لگاتے ہوئے ایران کی حمایت میں پرچم اٹھائے۔
مظاہرین نے اپنے خطابات میں کہا کہ "اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جو نہ صرف فلسطین بلکہ پورے خطے میں امن کو تباہ کر رہی ہے۔" انہوں نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ کھڑے ہو کر اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر موثر آواز اٹھائے۔
اپڈیٹ جاری ہے
آپ کا تبصرہ