13 جون، 2025، 3:03 PM

ایرانی وزیرخارجہ کا ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط، صیہونی حملے کی مذمت کا مطالبہ کیا

ایرانی وزیرخارجہ کا ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط، صیہونی حملے کی مذمت کا مطالبہ کیا

صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے متعدد علاقوں پر جارحیت کے بعد، وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھ کر حملے کی مذمت کا مطالبہ کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا ہے۔

عراقچی نے خط میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے، ایجنسی سے مطالبہ کیا کہ: صہیونی رژیم کی اس کھلی جارحیت کی واضح اور دوٹوک مذمت کی جائے۔

انہوں نے خط میں اس امر پر زور دیا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات اور جوہری مواد کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کرے گا اور اس جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایٹمی ایجنسی کے سربراہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا ہنگامی اجلاس طلب کریں، تاکہ اس غیرقانونی و خطرناک اقدام پر مؤثر کارروائی کی جا سکے۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس حملے سے چند گھنٹے قبل ہی IAEA کے بورڈ آف گورنرز نے ڈائریکٹر جنرل کی یک طرفہ رپورٹ کی بنیاد پر ایران کے خلاف ایک متعصب قرارداد منظور کی تھی۔

News ID 1933437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha