13 جون، 2025، 4:25 PM

اردن کے وزیر خارجہ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اردن کے وزیر خارجہ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اردن کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے اپنے ایرانی ہم منصب عراقچی سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے ان حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

صفدی نے کہا کہ یک خودمختار ملک پر اس طرح کی جارحیت ناقابلِ قبول اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کہا: اسلامی جمہوریہ ایران اپنی خودمختاری، اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوت کے ساتھ اقدامات کرے گا اور اس بزدلانہ اور غیرقانونی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے دفاع کے حق کا بھرپور استعمال کرے گا۔

News ID 1933443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha