مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد میں لوئر دیر کے علاقے دار مال میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران سات طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے دار مال میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف رات بھر کارروائی کے دوران سات افراد ہلاک ہوگئے تحصیل میدان کے علاقے چینار کوٹ میں پکستانی سیکیورٹی دستوں کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر رات بھر بھاری توپ خانے سے گولہ باری جاری رہی ۔اس دوران شدت پسندوں کے کئی اہم ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔تحصیل چکدرہ میں گزشتہ شام سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شب ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ بھی کی گئی ہے۔ طالبان شدت پسند پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ