مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا ہےاور مغربی ممالک کو ایران کا احترم کر نا چاہئیے۔برسلز میں برسلزفورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ایسا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ایران نے ایٹم بم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کا عالمی ادارہ بہترین جگہ ہے جو ایرانی سرگرمیوں اور ایٹمی تنصیبات پر نگاہ رکھے اور دیکھے کہ ایران پر امن مقاصد کے لئے کام کر رہا ہے یا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے ایران میں طویل عرصے سے کام کر رہا ہے اور انہیں معلوم ہے کہ ایران ایندھن کی ضرورت کے لئے کم درجہ کا یورینیم افزودہ کر رہا ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ اسے ہتھیاروں کے گریڈ میں تبدیل کر نے کے لئے کچھ مزید تکنیک اپنانا ہوتی ہے جو فوراً ہی کیمرے کو پتہ چل جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کے حل کے لئے ایران کو اس کے تعمیری کردار کے لئے شامل کیاجانا چاہئیے ایران خطے کا اہم ملک ہے اور اس کے عالمی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
آپ کا تبصرہ