مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر احمدی نژاد نے آج انڈونیشیاء کے نئےسفیر کے سرکاری اسناد و مدارک قبول کرتے ہوئے کہا: ایران اور انڈونیشیاء دونوں بین الاقوامی سطح اور عالم اسلام میں مشترکہ نظریات اور مفادات کے حامل ہیں اور تہران اور جکارتا کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ دونوں ممالک ،عالم اسلام و بشریت کے لئے مفید اورسودمند ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا: تہران جکارتا کے ساتھ باہمی روابط میں کسی محدودیت کا قائل نہیں ہے لہذا تجارت ، صنعت ،انرجی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزيد فروغ دےسکتے ہیں۔ انڈونیشیا کے نئے سفیر نے بھی دونوں ممالک کے روابط کو اچھی اور مطلوب سطح پر قراردیتے ہوئے کہا: انڈونیشیاء باہمی تعلقات میں مزيد فروغ کا خواہاں ہے۔
آپ کا تبصرہ