21 دسمبر، 2007، 2:57 PM

عید الاضحی

ہندوستان ، پاکستان، بنگلہ دیش اور کشمیر میں بھی آج عید الضحی منائی جارہی ہے

ہندوستان ، پاکستان، بنگلہ دیش اور کشمیر میں بھی آج عید الضحی منائی جارہی ہے

ہندوستان ، پاکستان، بنگلہ دیش اور کشمیر میں بھی آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان ، پاکستان، بنگلہ دیش اور کشمیر میں بھی آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ اورفرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔پاکستان میں چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں  میں نماز عیدالاضحی کے اجتماعات ہوئے جن میں علماء کرام نے امت اسلامی کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ کراچی میں نماز عید ادا کی۔ادھر ہندوستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں بھی آج عید الاضحی کا جشن منایا جارہا ہے لوگ جانوروں کی قربانی کررہے ہیں اور ایکدوسرے سے گلے مل رہے ہیں بنگلہ دیش میں بھی مسلمان آج عید الاضحی کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں ۔

 

News ID 608567

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha