26 اکتوبر، 2007، 5:23 PM

جمی کارٹر

کارٹر نے ایران کے خلاف فوجی اقدام کو ایک عظیم غلطی قراردیا ہے

کارٹر نے ایران کے خلاف فوجی اقدام کو ایک عظیم غلطی قراردیا ہے

امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کے بعد ایران کے ساتھ مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے امریکی حکومت کو ایران کے خلاف فوجی اقدام پر خبردار کیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ملاقات کے بعد ایران کے ساتھ مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے امریکی حکومت کو ایران کے خلاف فوجی اقدام پر خبردار کیا ہے جمی کارٹر نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ایران کے خلاف فوجی اقدام امریکہ کی بہت بڑی اور تاریخی غلطی ہوگی ادھر امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں ‏عائد کرنے کا اعلان کیا ہے اور روسی صدر نے امریکی پابندیوں کو احمقانہ قدم قراردیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ہے

 

News ID 575273

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha