مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےاسلامی یکجہتی کو امت اسلامیہ کی حقیقی ضرورت قراردیا اور فرمایا کہ اسلامی یکجہتی کا تحفظ کرکے امت اسلامیہ دشمنوں کی تفرقہ انگیز سازشوں کو ناکام بناسکتی ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نےآج تہران میں مجلس خبرگان میں عوامی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کے بعد ہمیشہ استکبار کی دشمنیوں کا سامنا کیا ہے اور ہمیشہ دشمنوں کو ناکام بنایا ہے ۔انھوں نے فرمایاکہ جمہوری اسلامی نظام کی کامیابی کااصل راز اسلامی اقدار اور اصولوں کی حاکمیت ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سلسلہ میں اب تک کی جانے والی تمام کوششیں ملک کی ترقی وپیشرفت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گی رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجلس خبرگان کو کمزور کرنے کے لئے دشمنوں کی مسلسل کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کے دشمن اس سلسلہ میں ہنگامہ آرائيوں اور اپنے مخاصمانہ اقدامات کے ذریعہ سازشوں میں مصروف ہیں اور انھوں نے موجودہ دولت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ صدر ایک مومن اور صالح آدمی ہے اور ہم سب کا وظیفہ ہے کہ اس حکومت کی حمایت کریں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےاسلامی یکجہتی کو امت اسلامیہ کی حقیقی ضرورت قراردیا اور فرمایا کہ اسلامی یکجہتی کا تحفظ کرکے امت اسلامیہ دشمنوں کی تفرقہ انگیز سازشوں کو ناکام بناسکتی ہے
News ID 547574
آپ کا تبصرہ